پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کمرکس لیں:ڈی پی او یبٹ آباد

پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کمرکس لیں:ڈی پی او یبٹ آباد

  

ایبٹ آباد ( نامہ نگار)پولیس فورس کا یہ فرض ہے کی وہ عوام کے جان ومال کے تحفظ اور انھیں ہر ممکن سہولیات کی فرائمی کے لیے کمر بستہ ہوں۔سید اشفاق انور DPOایبٹ آبادپولیس سکول آف انٹیلی جنس ایبٹ آباد میں کورس مکمل کرنے والے افسران کی تقریب تقسیم اسناد سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے سید اشفاق انور ڈی پی او ایبٹ آباد نے کہا کہ تمام قوانین عوام کو تحفظ اور سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہیں اور یہ پولیس فورس کا فرض ہیکہ وہ شہریو ں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں۔انھوں نے کہا کہ آج سپیشلائزیشن کا دور ہے اور اسی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے خیبر پختونخواہ پولیس کو جدید تربیت کے ادارے فراہم کئے گئے ہیں جس کے لئے سابق آئی جی ناصر خان درانی اور ان کی ٹیم کی کاوششیں خراج تحسین کے لائق ہیں۔انھوں نے تربیت مکمل کرنے والے افسران کو مبارک باد پیش کی اور ان میں اسناد تقسیم کیں۔انھوں نے کہا کہ آپ حاصل کردہ تربیت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اورہر وقت حصول علم کے لئے کوشاں رہیں تاکہ پولیس فورس کا عوام کی خدمت کا معیار روز بروز بہتر ہو۔ڈی پی او ایبٹ آباد نے سکول کے ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -