خیبر ایجنسی ،ملاگوری سے شراب کی سمگلنگ ناکام ،90 بوتل برآمد

خیبر ایجنسی ،ملاگوری سے شراب کی سمگلنگ ناکام ،90 بوتل برآمد

  

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)ملاگوری ٗ پولیٹیکل تحصیلدار ملاگوری کی کامیاب کاروائی، 90بوتل اعلیٰ کوالٹی شراب کی سمگلنگ ناکام بنادی۔سرکاری ذرائع کے مطابق پولیٹیکل تحصیل دار ملاگوری عجم خان آفریدی کو خفیہ اطلاع ملی ہوئی تھی کہ جمعہ کی شب کو کسی بھی وقت نامعلوم مقام سے ملاگوری ماربل چوک کے راستے منشیات کی بھاری مقدار میں سمگلنگ کی جاسکتی ہے ۔جس کے لئے انہوں نے خاصہ دار فورس اورلیویز کی نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کئے اوراس کی نگرانی تحصیل دار ملاگوری نے خود کی تاکہ سمگلنگ کی کوشش ناکام ہو سکیں۔ لہذا ٰجمعہ کی شب آدھی رات کو ماربل چوک چیک پوسٹ کے قریب 4افرادموٹر سا ئیکل پرکہیں جا رہے تھے تو انتظامیہ نے اس سے روکنے کا اشارہ کیا۔دوران تلاشی ان کے قبضے سے 34شراب کے بڑے بوتلیں جب کہ 56چھوٹے بوتلیں اعلٰی کوالٹی کی شراب بر آمد کرلئے گئے جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ جبکہ پولیٹیکل انتظامیہ نے 2افراد کو موقع پرہی گرفتار کر لئے جبکہ دو افراد نے تاریکی کا فائدہ موقع سے فرارہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے افراد کو مذید تفشیش کیلئے جمرود حوالات منتقل کر دیئے گئے جبکہ انتظامیہ نے برآمد شدہ شراب کی بوتلوں کو مال خانہ جمرود لے گئے ہیں۔ اس حوالے سے پولیٹیکل تحصیلد ار ملاگوری عجم خان آفریدی نے کہا کہ پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ جمرود کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں علاقے میں منشیات فروشی پر مکمل پابندی ہے اور منشیات کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی منشیات فروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے بہترین اور بر وقت کاروائی کرانے پر لیویز او ر خاصہ دا ر فورس کے اہلکاوں کو نقد انعامات بھی دیئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -