توہین رسالتؐ قانون کیخلاف تمام سازشوں کو ناکام بنا یا جائیگا:ڈاکٹر عطاء الرحمٰن

توہین رسالتؐ قانون کیخلاف تمام سازشوں کو ناکام بنا یا جائیگا:ڈاکٹر عطاء ...

  

تیمرگرہ( بیو رورپور ٹ ) جماعت اسلامی مردان کے امیر ممتاز مذہبی اسکالر و سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا ڈا کٹر عطا ء الر حمٰن نے کہا ہے تو ہین رسالت قانون کے خلا ف تمام سازشوں کو نا کا م بنا یا جا ئیگا ،سیکولر قو توں کے مقابلے میں دینی قو توں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے جامعہ عالیہ احیا ء لعلوم بلا مبٹ دیر لویر میں جماعت اسلا می کے ما ہانہ تر بیتی اجتما ع سے خطاب میں کیا ۔ تر بیتی اجتماع زیرصدارت ضلعی امیر مولانا اسد اللہ خان منعقد ہوا جس میں ارکان و پار ٹی وکار کنا ن نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اپنے خطاب میں ڈا کٹر عطاء الر حمٰن نے واضح کیا کہ اگر صحیح معنوں میں تو ہین رسالت قانون پر عمل درآمد کیا جا تا اور شان رسالت ﷺ میں گستاخی کے مر تکب مجرموں کو بروقت سزا دی جا ئے تو مردان عبدالولی خان یو نیورسٹی جیسے واقعات سامنے نہیں آتے ،انہوں نے کہا کہ کسی صو ر ت بھی تو ہین ر سالت قانون میں تر میم یا اس قانون کو ختم نہیں ہو نے د ینگے ،ایک سو چے سمجھے منصو بے کے تحت اسلامی شعائر کو بد نام اور اسلامی قوانین کو ختم کر نے کی ساز ش کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ سیکو لر قوتیں اسلام کے خلا ف صف آراء ہو چکی ہے جس کا مقابلہ کر نے کے لے دینی قوتوں کا اتحاد وقت کا اہم تر ین تقاضا ہے ،انہوں نے کہا کہ رمضان کا مبارک مہینہ تقو یٰ، ایثار ،قر بانی اور غریبوں سے ہمدردی کا سبق د یتا ہے اور یہ قرآن کر یم کا مہینہ ہے ،مسلمان مردو خوا تین اس مہینے میں روزمرہ کے اوقات کار تبد یل کر کے ذیادہ سے ذیادہ تلاو ت قرآن کر یم،تر جمہ،رجو ع الی اللہ ،عبادات اور اذکار کی طر ف تو جہ دیکر دنیاوی و خروی کامیابی حاصل کر سکتے ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -