پی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ،دریائے سندھ سے پینے کا صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری

پی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ،دریائے سندھ سے پینے کا صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے ...

  

پشاور( سٹاف رپورٹر )پی ڈی ڈبلیو پی (PDWP) کا اجلاس جمعہ کے روز پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے کمیٹی روم میں اعظم خان ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے زیرصدارت منعقد ہوا جس میں شکردرہ اوررحمن آباد کوہاٹ کے لئے دریا ئے سندھ سے پینے کا صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ۔اس منصوبے کی منظوری سے شکردرہ اوررحمن آباد کے علاقوں کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا۔ واضح رہے کہ امتیاز شاہد قریشی صوبائی وزیر قانون جوکہ اس حلقے کے منتخب نمائندے ہیں نے اس سلسلے میں شب وروز محنت کرکے صوبائی حکومت سے اس اہم ترین عوامی منصوبے کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا۔ علاقے کے عوام نے اس اہم منصوبے کی منظوری پرانتہائی خوشی کااظہار کیا ہے اورامتیاز شاہد قریشی صوبائی وزیر قانون کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیاہے ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کابھی اس اہم عوامی منصوبے کی منظوری پر شکریہ ادا کیاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -