اچھی کارکردگی کے حامل افسران کی حوصلہ افزائی کی جائیگی:حمایت اللہ مایار

اچھی کارکردگی کے حامل افسران کی حوصلہ افزائی کی جائیگی:حمایت اللہ مایار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (بیورورپورٹ)ضلعی ناظم مردان حمایت اللہ مایار نے کہا ہے کہ ضلعی حکومت اچھی کارکردگی کے حامل سرکاری افسروں اور اہلکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی تاہم فرائض سے غفلت برتنے والوں کے ساتھ کوئی رورعایت نہیں ہوگی ۔وہ ڈپٹی کمشنر آفس مردان میں نمایاں کارکردگی کے حامل انتظامی افسران اور ریسکیو 1122 مردان کے عملے میں نقد انعامات کی تقسیم کے مو قع پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر ضلع ناظم نے ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی افسر ناصر خان کو ریسکیو عملے کے لیے ساڑھے تین لاکھ روپے ، اے سی مردان خان محمد کو 80 ہزار روپے ، اے اے سی پرویز اقبال اور اے اے سی قیصر خان کو بیس بیس ہزار روپے ڈی سی آفس کے اکاؤنٹس افسر محمد طاہر اور ڈی سی مردان کے پی ایس حبیب الرحمان کو پندرہ پندرہ ہزرو روپے کے چیک دیے۔ اپنے خطاب میں حمایت اللہ مایار نے کہا کہ ضلعی حکومت اچھی کارکردگی کے حامل اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے اس سلسلے کو جاری رکھے گی اور دیگع محکموں کے افسروں اور اہلکاروں کو بھی اچھی کارکردگی پر انعامات دیے جائیں گے ۔ تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرآفتاب خان اور اسسٹنٹ کمشنر خان محمد نے بھی خطاب کیا ۔