ممبر صوبائی اسمبلی کی قیادت میں نمائندہ وفد کی پیسکو چیف سے ملاقات

ممبر صوبائی اسمبلی کی قیادت میں نمائندہ وفد کی پیسکو چیف سے ملاقات

  

ٹانک (نمائندہ خصوصی)ممبر صوبائی اسمبلی محمود احمد خان کی قیادت میں ٹانک کی سماجی تنظیم ٹانک ویلفیئر سوسائٹی اور دامان شہری تنظیم کی پیسکو چیف سے پشاور میں ملاقات ، تمام فیڈرز پر تین گھنٹے لوڈ شیڈنگ میں کمی کی یقین دہانی ۔تفصیلات کے مطابق ٹانک ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حاجی زمان بیٹنی ، حاجی صنم گل تتور دامان شہری تنظیم کے چیئر مین عدنان برکی ایڈو کیٹ،پیر سلیم شاہ ،شیخ احسان، شمس محسود سمیت دیگر عمائدین علاقہ بھی موجود تھے پیسکو چیف کی جانب سے ٹانک کے تمام فیڈرز پر تین گھنٹے لوڈشیڈنگ میں کمی سمیت صابر بابا اور ملازئی ٹو فیڈر کا نام تبدیل کرکے سٹی ٹو اور ملازئی تھری رکھ دیا گیا ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -