سیکورٹی فورسز اور پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ،ڈی پی او ٹانک

سیکورٹی فورسز اور پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ،ڈی پی او ٹانک

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے سیکورٹی فورسز اور پولیس نے بے تحاشہ جانی قربانیاں دی ہیں ٹانک میں قیام امن کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں خراج تحسین کے لائق ہیں دہشت گردی کے عنصر کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پولیس اور سیکورٹی فورسز کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی علماء کرام ٹانک کے پائیدار اور مضبوط امن کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار کریں تاکہ علاقہ میں خوشحالی کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں ان خیالات اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر رسول شاہ نے انسپکٹر جنرل پولیس کے پی کے صلاح الدین خان محسود کی ہدایت پر اپنے دفتر میں امن و امان کے حوالے سے منعقدہ علماء کرام کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ علاقہ میں ترقی کا انحصار وہاں کے امن و امان کی صورتحال پر ہوتا ہے جہاں پر امن ہو گا وہ معاشرہ ترقی کریگا اور خو شحالی آئے گی ان ٹانک کے امن کو برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی فورسز ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں جبکہ اسی حوالے سے سول سوسائٹی کا کردار بھی بہت مثالی رہا ہے جس کی بدولت امن کی صورتحال پائیدار ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ شرپسندی کے خلاف جاری اس جنگ میں علماء کا کردار بہت ہی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصرز کو سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے توڑ کر رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ نئے حربے استعمال کر نے کی کوشش کر رہے ہیں اس لئے علماء کرام سے اپیل ہے کہ وہ ایسے حربوں کو ناکام بنانے کے لئے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کریں تاکہ ٹانک کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے اور علاقہ میں خو شحالی کا بول بالا ہوانہوں نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسزشہریوں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے اور امن کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی انہوں نے علماء کرام سے علاقہ میں منشایت فروشی کے خاتمہ کے لئے پولیس انتظامیہ کے ساتھ اپنے بھرپور تعاون کی اپیل کی تاکہ آنے والی نسل کے بہتر مستقبل دیا جا سکے اجلاس کے اختتام پر علماء کرام نے ڈی پی او کو تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -