کرک میں پی پی پی کا لوڈشیڈنگ کیخلاف کل مظاہرے کا اعلان

کرک میں پی پی پی کا لوڈشیڈنگ کیخلاف کل مظاہرے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرک (بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی نے بجلی کی نارروا لوڈشیڈنگ کیخلاف اتوار کو سٹی میں مظاہرے کا اعلان کردیا ۔دفتر سے جاری اخباری بیان میں پارٹی کے ضلعی صدر حاجی سردار نے کہا ہے کہ نارروالوڈشیڈنگ کی وجہ سے نہ صرف شہری ذہنی مریض بن چکے ہیں بلکہ آبنوشی منصوبوں سمیت نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اتوار کو صبح نو بجے صدام چوک میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا انہوں نے اس سلسلے میں پارٹی کے تمام ارکان ،کارکنان ،پیپلز یوتھ،پی ایس ایف اور عوام سے بھرپور شرکت کی استدعا کی ہے۔