مسلم لیگ ن محرومیوں ازالہ چاہتی ہے: عاطف مزاری

مسلم لیگ ن محرومیوں ازالہ چاہتی ہے: عاطف مزاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) صوبائی پارلیما نی سیکرٹری غیررسمی تعلیم پنجاب (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
سردار عاطف حسین مزاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن دعوؤں پرنہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے جنوبی پنجاب میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام اس بات کا ثبوت ہیں کہ مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ چاہتی ہے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ہر ترقیاتی منصوبے کا آغازصوبے بھر میں جنو بی پنجاب اور خصوصاً ضلع راجن پور سے کرتے ہیں یہ باتیں اُنہوں نے قصبہ بھاگسر میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہی اُنہوں نے قصبہ بھاگسر میں ٹف ٹائیل کی تنصیب ،سولنگ اور نالیوں کے تعمیر کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے کے پیکج کااعلان کیا اُن کا کہنا تھا کہ جون سے قبل قصبہ بھاگسر میں تعمیراتی کام شروع کردیا جائیگا اس اجتماع کی میزبانی کے فرائض زوار خان لغاری ،حاجی ابراہیم خان مزاری ،مہر بان خان بزدارودیگر شخصیات نے کیں ۔اس موقع پر ذوالفقار حسین بھٹی سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔