ڈی جی پی ڈی عامر آفاق سوات کے ڈپٹی کمشنر تعینات

ڈی جی پی ڈی عامر آفاق سوات کے ڈپٹی کمشنر تعینات

  

پشاور( سٹاف رپورٹر )حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں بعض افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سوات عاطف رحمان ( پی اے ایس۔بی ایس۔19) کو تبدیل کر کے انہیں محکمہ اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پشاور عامر آفاق(پی ایم ایس۔بی ایس۔19) کو تبدیل کر کے بحیثیت ڈپٹی کمشنر سوات ان کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پشاور محمد رفیق مہمند ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کو تبدیل کر کے بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بلدیات و دیہی ترقی تعینات کیا گیا ہے۔ان امور کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -