خواتین کی ترقی کیلئے جامع پالیسی تیار کر لی: پروین مسعود

خواتین کی ترقی کیلئے جامع پالیسی تیار کر لی: پروین مسعود

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایم این اے و ممبر قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

ونشریات بیگم پروین مسعود بھٹی نے کہا ہے کہ خواتین کی عزت وتکریم اور فلاح وبہبود کے لئے حکومت بھرپوراقدامات کر رہی ہے۔ خواتین کو خودمختاربنانے اور ترقی کے قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے جامع پالیسی اپنائی گئی ہے۔ وہ ڈیرہ عزت بہاول پور میں سلائی سنٹر کی افتتاحی تقریب سے اظہار خیال کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلائی سنٹر میں حکومت کی جانب سے 60سلائی مشینیں فراہم کی گئی ہیں اور 2شفٹوں میں بچیوں کو سلائی کی تربیت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سلائی مشینوں کی تقسیم میرٹ پر انتہائی صاف شفاف پالیسی کے مطابق کی گئی ہے تاکہ مستحق خواتین باعزت روزگار کما کر معاشرے کا مفید رکن بن سکیں۔ اس موقع پر ممبر میونسپل کارپوریشن شریفاں بیگم، تسنیم تبسم اور وائس چیئر مین یونین کونسل محبوب بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -