نواز لیگ سیاسی نہیں کاروباری جماعت ہے: مخدوم احمد محمود

نواز لیگ سیاسی نہیں کاروباری جماعت ہے: مخدوم احمد محمود

  

بہاولپور ( بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنرپنجاب مخدوم احمد (بقیہ نمبر66صفحہ12پر )

محمود نے کہا ہے کہ حکومت کی پاور پالیسی مکمل ناکام ہو چکی ہے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار جبکہ موجودہ دور حکومت میں 14 ہزار میگا واٹ ہے بجلی کی قیمتیں دوگنی کر دی گئی جبکہ تیل کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل سے 42 ڈالر فی بیرل پر آچکی ہیں حکومت نے چار سال ضائع کر دیئے نواز لیگ سیاسی نہیں بلکہ کاروباری جماعت ہے وہ بہاولپور میں پی پی رہنماء صاحبزادہ عاصم عباسی کی رہا ئش گاہ پر ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر عرفان گردیزی،محمد علی احسن ،سلیم بھٹی،عبدالقادر شاہین ،بلال بھٹی ایڈووکیٹ،محمد اصف بھارا و دیگر موجود تھے مخدوم احمد محمود نے کہا کہ موجودہ حکومت اداروں کو مس ہینڈل کرنے کی ماہر ہے کمیشن کیلئے پبلک سیکٹر کو پرموٹ اور پرائیویٹ سیکٹر کو ذلیل و خوار کیا گیا ادروں کی بے حرمتی کی اور ان کو کمزور کیا گیا قانون طاقتور لوگوں کے ہاتھوں میں دیدیا اورپولیس کو مکمل طور سیاسی بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ کیس میں اگر کو ئی بلوچی ،سندھی یا سرائیکی ہوتا تو وہ کب کا پھانسی پر چڑھا دیا ہوتا۔ ساہیوال میں کول پراجیکٹ ایک ماحول دشمن منصوبہ ہے اس منصوبہ کی ٹرانسپوٹیشن ہی ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ایک ویژن کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں آئندہ الیکشن پیپلز پارٹی کی ٹکٹوں کا فیصلہ بلاول بھٹو کرینگے۔ بعدازاں مخدوم احمد محمود نے پارٹی کارکن اشفاق بخاری ،وقار صدیقی،منظور بلوچ،فیض عباسی کی رہائشگاہوں پر جا کر ان کے عزیزوں کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -