ورکرز ویلفیئر بورڈ مزدور وں کیلئے کچھ بھی نہیں کرتا ،محمد رشاد

ورکرز ویلفیئر بورڈ مزدور وں کیلئے کچھ بھی نہیں کرتا ،محمد رشاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی ( نما ئندہ پاکستان) مزدوروں کے لئے قا ئم ورکرز ویلفیئر بورڈ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ بھی نہیں کر تے اوران کی فلاح کے لئے یو مہ 15 پیسے خرچ کر تے ہیں اور کروڑوں روپے اپنے افسران کی فلاح پرخرچ کر تے ہیں جو مزدوروں کے ساتھ ذیا دتی ہیں حکو مت کو اس انڈسٹری سے ار بوں روپے کی آمد نی ہو رہی ہے اور ان کی فلاح و بہبود پر اس سے کو ئی رقم خرچ نہیں ہو رہی ہے مزدوروں کے عہدیداروں اپنے لئے ایک چا ٹرآف ڈیمانڈ تیار کریں جو مجھے دیں میں اسمبلی کے فلور پر آپ کے لئے آواز اٹھا ؤنگا آپ اکیلے نہیں ہے میں میںآپ کے ساتھ ہوں صو با ئی حکو مت ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مائینز لیبر کی کو ئی نما ئندگی دیں ان خیا لات کا اظہار ممبر صو با ئی اسمبلی محمد رشاد خان نے پبی سٹیشن میں مائنز لیبر یو نین کے مزدوروں کے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس مو قع کول ما ئینز لیبر یو نین کے صدر گل نواب جنرل سیکر ٹری حا جی نور اللہ خان محمد بشیر یو نین کے مرکزی سیکر ٹری اطلا عات نور اسلام اور دیگر عہدیداران بھی مو جود تھے ایم پی اے محمد رشاد خان نے کہا کہ مزدور کو اپنے حق کے لئے اکھٹے ہو نا چا ئیے ہر سال یکم مئی پر مزدوروں کے جو مسائل سا منے آتے ہیں ان کو حل کر نے کی بھر پور اقدا مات ہو تے ہیں لیکن پا کستان میں ایسا نہیں ہو تا مزدوروں کو سیا سی وابستگی سے با لا تر ہو کر اتحاد کا مظا ہرہ کریں اور اپنے لئے ایک ٹاسک فورس بنا ئے انہوں نے مزدوروں کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ اپنے لئے ایک چا ٹرآف ڈیمانڈ تیار کریں جو مجھے دیں میں اسمبلی کے فلور پر آپ کے لئے آواز اٹھا ؤنگا انہوں نے کہا کہ آپ اکیلے نہیں ہے ہر حکو متی دروازہ آپ کے حق کے لئے کٹھکٹھا ہو نگا آپ کے تمام مطا لبات درست ہیں اور یہ آپ کا حق ہے میں آپ کے ساتھ ہوں اور جہاں بھی کو ئی حا دثہ پیش آیا تھا تو میں آپ کے ساتھ تھا اور رہو نگا اجتماع سے مرکزی سیکر ٹری اطلا عات نور اسلام صدر گل نواب نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آج کا دن ہمیں مزدوروں کی عطمت کا یاد دلا تی ہے انہوں شکا گو کی مزدوروں کو ذبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی انہوں نے مائینز مزدوروں کے مسا ئل کے بارے میں کہا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مائینز لیبر کی کو ئی نما ئندگی نہیں ہے گز شتہ چار سا لوں سے مسلسل مائن لیبر کی نمائندگی کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں اور صو با ئی حکو مت کے تمام اداروں کے دروازے پر دستک دی لیکن کو ئی شنوا ئی نہیں ہو ئی اب مجبور ہو کر پشاور ہا ئی کورٹ سے رجوع کیا ہے صو با ئی حکو مت ورکرز ویلفیئر بورڈ میں نما ئندگی دیں مائن انسپکٹریٹ میں بھی ہمیں کئی مشکلات کا سا منا ہیں ابھی تک ڈیتھ کار ڈ سکا لرشپ حج کو ٹہ وغیرہ نہیں ملا بیور کر یسی ہمیں ایسی شرائط کھڑے کر کے دیتے کہ لیبر مظلوم کو ان کے حق سے دور رکھا جا سکیں حکو مت اس کا بھی نو ٹس لیں انہوں نے کہا کہ سیکر ٹری منرلر نے لیڑ جاری کیا تھا اور اس کو مینٹ میں شا مل کیا تھا کہ معذوران کے لئے اور لیبر کے لئے سیفٹی ٹرئینگ اور ڈیتھ گرا نٹ کو دوسروں صو بوں کے برا بر لا نے کا حکم دیا تھا بد قسمتی سے ابھی تک اس پر عمل در آمد نہیں ہوا صو با ئی حکو مت اس کا بھی نو ٹس لیں انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی کی رجسٹریشن کے لئے حکو مت کمپنی کو پا بند کر کے رجسٹریشن کو یقینی بنا یا جا ئے خاص کر میاں محمد حیات کول کمپنی کو پا بند کیا جا ئے کہ سینکڑوں مزدوروں کی رجسٹریشن جلد از جلد کریں جبہ خشک کے مائن اونرز جو چراٹ سیمنٹ فیکٹری کی بلاسٹنگ سے متا ثر ہو ئی ہیں ان کے نقصا نات کا ازا لہ کریں اورمرکزی حکو مت فا ٹا میں ہزاروں مزدور کو کول مائن سے وابسط ہیں ان کی فلاح وبہبود کے لئے ورکرز ویلفیئر بورڈ کا قیام عمل لا ئیں انہوں نے کہا کہ یہ انتہا ئی افسوس کی بات ہے کہ حکو مت کو اس انڈسٹری سے اربوں روپوں کی آمد نی ہیں لیکن اس سے وابسط ہزاروں مزدوروں کی فلاح و بہسود کے لئے اس سے قا بل ذکر فنڈ خرچ نہیں کر تے جو انتہا ئی ذ یا دتی ہے انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی کی رجسٹریشن نہ ہو نے پر ہم احتجا جی تحریک شروع کر ینگے