عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے: طاہر اقبال چوہدری

عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے: طاہر اقبال چوہدری

  

وہاڑی(بیورو رپوٹ+نما ئندہ خصوصی) مسلم لیگی ایم این اے طا ہر اقبال چودھری نے کہا ہے (بقیہ نمبر77صفحہ12پر )

کہ عوامی خدمت ہمارے گروپ کا مشن ہے اور جاری وساری رکھیں گے چک نمبر26ڈبلیوبی میں بجلی کی فراہمی کے بڑے منصوبے کا افتتاح اس بات کا ثبوت ہے الیکشن میں جو عوام سے وعدے کیے تھے ایک ایک کرکے پورے کررہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے چک نمبر26ڈبلیوبی میں بجلی کے چار ٹرانسفارمر اور چا لیس پول کی تنصیب کے موقعہ پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں لیگی چیئر مین زاہد اقبال چودھری ، قمر اقبال چودھری ، یوسی چیئرمینز چودھری با بر منظور دُوگل ، چودھری آفتاب احمد گجر ، سا بقہ نا ظم عرفا ن خان ڈاھا، ملک سعید ٹاوری، مہر زوار حسین ، چودھری ندیم ، سکندر علی ، عبدالرشید طاہر، رانا عارف سمیت معز زین علاقہ کی کثیر تعداد نے شر کت کی ، تقریب سے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 236رانا طا ہر محمود نمبردار نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 15سال سے بلدیہ میں کرپشن لوٹ مار کرنے والوں کا یوم حساب آنے والا ہے۔ تقریب سے عرفان ڈاھا ، ملک سعید ٹاوری، ملک زوار حسین، ملک صفدر علی ودیگر نے بھی خطاب کیا، بعدازاں بجلی کا سوئچ آن کرکے بجلی فراہمی کا افتتاح کیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -