گو نواز گو کے نعروں سے پختونوں کے مسائل حل نہیں ہو سکتے :نصر اللہ خان

گو نواز گو کے نعروں سے پختونوں کے مسائل حل نہیں ہو سکتے :نصر اللہ خان

  

مٹہ ( نما ئندہ پاکستان)قومی وطن پارٹی پی کے84کے چیئرمین نصر اللہ خان ناصر نے مٹہ اویشا پیر پٹے میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گو نوازگوکے نعروں سے پشتونوں کے مسائل حل نہیں ہوتے ۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اسی نعروں پر چار سال ضائع کردئے۔انہوں نے کہا کہ پشتونوں کے اصل مسائل پر قومی وطن پارٹی کام کررہی ہے۔یہی وجہ کے پشتون قوم کو اپنا مستقبل قومی وطن پارٹی میں روشن نظر آرہی ہے اور عوام جوق درجوق شمولیتیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع سوات کی عوام کیلئے چراغ امید کی کرن ہے۔یہاں کی عوام نے ہمیشہ پشتون ولی اور عزت کی زندگی گزاری ہے اور ان کی عزت اوریہاں کی امن برقرار رکھنے کیلئے قومی وطن پارٹی عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے قوم پرستوں نے گلی کوچوں میں پشتونوں کے خون بہائے ‘ اپنے وطن میں آئی ڈی پیز بنادی اوران کے سربراہ ایک خودکش حملے کے بعد لندن میں پینٹ لگائے بھاگ گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے خیبر پختونخواہ کے 7ایجنسیوں کو اس صوبے کا حصہ بنانے کیلئے عملی جدوجہد کی اور مردم شماری دفتر یہاں قائم کرنے کیلئے آواز اٹھائی تاکہ پشتون قوم کو اپنا حق مل سکے۔شمولیتی تقریب میں حضرت علی‘رشید علی‘عطا ء اللہ‘جاوید علی اور دیگر نے اپنے خاندان وساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر نصر اللہ خان ناصر نے ان کو پارٹی کے ٹوپیاں پہنائے اور کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں ہونے کے باوجود عوام کی قومی وطن پارٹی میں شامل ہونا ہماری جیت کی نوید ہے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ سکندر حیات خان شیر

پاؤآئندہ الیکشن کے بعد اس صوبے کا وزیر اعلیٰ ہوں گے اور پشتونوں کی اصل نمائندگی ہوگی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -