محکمہ ایکسائز میں تقرریاں میرٹ پر ہوں گی،مکیش کمار چاولہ

محکمہ ایکسائز میں تقرریاں میرٹ پر ہوں گی،مکیش کمار چاولہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چالہ نے کہاہے کہ نئی تقرریوں کے لئے درخواستوں کی وصولی کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اور اب کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے تاکہ اہل امیدواروں کے ٹیسٹ اور انٹرویو کا سلسلہ شروع کیا جا سکے اور تمام تقرریاں میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبدلحلیم شیخ اور ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی نے بھی شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ مرحوم ملازمین کے کوٹے پر قانون کے مطابق تقرریوں کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور مجاز حکام کی منظوری کے بعد گریڈ ایک سے گریڈ 11 میں تقرریاں کی گئیں ہیں۔صوبائی وزیر مکیش کمار چالہ نے اس بات پر اطمینان کا اظہارکیا کہ موٹر وہیکل ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس کا ریکارڈ مکمل طور پر کمپیوٹرازئزڈ کردیا گیا ہے۔اور کراچی سمیت تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کردئیے گئے ہیں اور اس سسٹم کو ضرورت کے مطابق اپ گریڈ کیا جاتا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ17 - 2016 کے دوران فروری 2017تک صرف کراچی میں 39296 کاریں اور 255 بسیں رجسٹرڈ کی گئیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -