وفاقی حکومت سندھ سے سوتیلی ماں کا سلوک کررہی ہے،عارف علوی

وفاقی حکومت سندھ سے سوتیلی ماں کا سلوک کررہی ہے،عارف علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی، جنرل سیکریٹری افتخار سومرو، دیوان سچل،آغا ارسلان ، الیاس شیخ اور ایڈوکیٹ ممتاز گوپانگ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ کراچی سمیت پورے سندھ میں گرمی کی شدید لہر ہے اور وفاقی حکومت کے پانی و بجلی کے وزیر عابد شیر علی صرف پریس کانفرنس کرنے میں مصروف ہیں ۔ اندرون سندھ میں 15سے 18گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے اندرون سندھ کی کاروباری برادری ذہنی عزیت کا شکار ہے۔ عوام کو گرمی سے محفوظ رکھنے کے لئے نہ ہی سندھ حکومت نے کوئی اقدامات کئے ہیں اور نہ ہی وفاقی حکومت نے ۔ دونوں حکومتوں کا انداز عوامی مسائل کے حل میں غیر سنجیدہ ہے جس کی پاکستان تحریک انصاف پر زور مذمت کرتی ہے اور اس پریشانی کی گھڑی میں تحریک انصاف سندھ کی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع گھوٹکی کے صدر سید آصف شاہ کی فیکٹری کو بغیر نوٹس دیئے ہوئے سیل کرنا اور اس کے بعد آگ لگا کر جلا دینا ایک غیر قانونی عمل ہے جس کی پاکستان تحریک انصاف شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور پارٹی کی طرف سے سید آصف علی شا ہ کو قانونی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔