سابق اے آئی جی فنانس کی عبوری ضمانت میں توسیع

سابق اے آئی جی فنانس کی عبوری ضمانت میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سابق اے آئی جی فنانس فدا شاہ کی کرپشن کیس میں عبوری ضمانت میں 26مئی تک توسیع کردی ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سابق اے آئی جی فنانس فداشاہ کی جانب سے پولیس کرپشن میں حاصل عبوری ضمانت میں توسیع کے لئے دائر درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ عدالت نے دائر درخواست کو منظور کرتے ہوئے 26 مئی تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی ۔دوسری جانب عدالت میں نیب نے جواب داخل کرانے کے لئے مہلت طلب کی ،جس پر عدالت نے نیب کو مہلت دیتے ہوئے مِزید کارروائی ملتوی کردی۔واضح رہے کہ سابق اے آئی جی فنانس فدا حسین شاہ ودیگر پرپولیس میں تعمیر نو کے کاموں اور دیگر فنڈز میں خوردبرد کا الزام ہے جس پر ملزمان کیخلاف نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کراچی کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے