آلو ، انڈہ، کیلا، پیاز، دال مہنگی، چکن، ٹماٹر، چینی کی قیمتوں میں کمی

آلو ، انڈہ، کیلا، پیاز، دال مہنگی، چکن، ٹماٹر، چینی کی قیمتوں میں کمی

  

ملتان(جنرل رپورٹر)اداریہ شماریا ت پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 4مئی 2017کو اختتام پذیرہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں2.66فیصد اضافہ ہوا۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے53اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا جن میں سے10اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ‘11اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ32اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔اس ہفتہ کے دوران ملک میںآلو‘انڈا (فارمی)‘کیلا‘ ماچس‘پیاز‘ لان(کپڑا)‘دال (مونگ)‘(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

دال(ماش)‘سرخ مرچ پسی ہوئی‘کی قیمتوں میں اضافہ‘چکن (فارمی)‘ادرک‘ایل پی جی سلنڈر‘ ٹماٹر‘گندم‘ چینی‘ آٹا‘گڑ‘لکڑی(جلانے والی)‘کیروسن آئلکی قیمتوں میں کمی جبکہ چاول ٹوٹا باسمتی‘ دہی‘کوکنگ آئل‘ سگریٹ‘ جارجٹ‘ پٹرول سپر‘ ہائی سپیڈ ڈیزل‘ خوردنی تیل‘بیف پلیٹ ‘دال پلیٹ‘موٹا لٹھا‘مٹی کا تیل‘ڈبل روٹی‘‘نمک‘سینڈل‘چپل‘الیکٹرک چارجز‘گیس چارجز ‘ الیکٹرک بلب‘واشنگ سوپ‘ لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -