ضلع بھر کے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال ‘ مریض خوار ہوتے رہے

ضلع بھر کے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال ‘ مریض خوار ہوتے رہے

  

ملتان ( وقائع نگار )ضلع بھر کے تمام سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے تیسرے روز بھی ڈسٹرکٹ وتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں مکمل ہڑتال کی گئی شعبہ آؤٹ ڈور کو بند رکھا گیا ۔ جس سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ خصوصی الاؤنس نہ ملنے پر اسپیشلسٹ ڈاکٹر وں نے احتجاج جاری رکھا ۔ جس میں میڈیکل آفیسرز ، سینئر میڈیکل آفیسرز نے بھی ساتھ دیا ۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر جلال پور کے سامنے شہریوں نے ڈاکٹروں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دو گھنٹے تک روڈ بند رکھا ۔ پنجاب اسپیشلسٹ (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

ڈاکٹر وں کی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں غلام مرتضیٰ بلوچ ، ڈاکٹر وقار شکور ، ڈاکٹر منظور حسین ودیگر نے کہا ہے کہ خصوصی الاؤنس کی ادائیگی تک احتجاج جاری رکھا جائے گا وزیراعلیٰ نوٹس لیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -