سرچ آپریشن کے دوران مشکوک خاتون گرفتار، ہیروئن برآمد کرلی گئی

سرچ آپریشن کے دوران مشکوک خاتون گرفتار، ہیروئن برآمد کرلی گئی

  

ملتان(وقائع نگار) پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ روز سہوڑہ چوک کے قریب کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران 70گھروں کی تلاشی اور 45افراد کی بائیو میٹرک کے ذریعے تصدیق کی گئی۔ مذکورہ سرچ آپریشن کے دوران ایک مشکوک خاتون کو حراست میں لیا گیا۔ جس کے قبضے سے 200گرام ہیروئن برآمد کی ۔اور خاتون کو متعلقہ پولیس کے حوالے برائے قانونی(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کارروائی کردیا گیا۔ علاوہ ازیں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کاتھانہ نیو ملتان اورممتاز آباد کے علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن اس دوران 250گھروں کی مکمل تلاشی لی گئی اور140افراد کی بائیو میٹرک کے ذریعے تصدیقی عمل کو مکمل کرلیاگیا ۔ داخلی وخارجی راستوں پرکڑی ناکہ بندی کی گئی ہرشخص کی مکمل تلاشی کے بعد تصدیق ہونے پر اس کو جانے دیا گیا ۔ ممتاز آباد کے علاقہ رام کلی جومنشیات فروشی کے حوالے سے مشہورہے میں بھی خصوصی سرچ آپریشن کیاگیا واضح رہے یہ سرچ آپریشن نیشنل ایکشن پلان کاحصہ ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -