کے یوجے (دستور) کے انتخابات آج ہوں گے

کے یوجے (دستور) کے انتخابات آج ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے سالانہ انتخابات برائے سال 2017-18 آج مورخہ 06مئی 2017بروز ہفتہ کے یو جے آفس صدر کراچی میں منعقد ہوں گے۔ چیف الیکشن کمیشن عطا محمد تبسم کے مطابق کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات برائے سال 2017-18 آج مورخہ 06مئی بروز ہفتہ کے یو جے آفس صدر میں منعقد ہوں گے۔،پولنگ صبح 11 بجے سے شام 06 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جا ری رہے گی۔جس کے بعد گنتی کا عمل شروع ہو جا ئے گا، چیف الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ہم نے انتخا با ت سے متعلق تما م انتظامات مکمل کر لیے ہیں 6مئی کوکے یو جے کے اراکین حق رائے دہی استعمال کر تے ہو ئے اپنا نما ئندہ منتخب کر ینگے۔