بابا قمر الدین قبرستان پل براراں کیحوالے سے درخواست پر عدالت عالیہ نے محکموں سے جواب مانگ لیا

بابا قمر الدین قبرستان پل براراں کیحوالے سے درخواست پر عدالت عالیہ نے محکموں ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے قبرستان کو محکمہ اوقاف کے نام منتقل نہ کرنے اورچاردیواری وراستہ بحال نہ ہونے کے خلاف درخواست پر مئیر،ڈپٹی(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

کمشنر،ڈی جی ایم ڈی اے ،اوقاف اورمحکمہ مال حکام سے 20 روز میں جواب طلب کرلیاہے۔فاضل عدالت نے لاء آفیسرکو عدالتی حکم پرعمل درآمد کی ہدایت بھی کی ہے۔فاضل عدالت میں ملتان کے محمدبلال اورمحمدرمضان عرف کالونے درخواست دائر کی تھی کہ 10 کنال ایک مرلہ قبرستان باباقمرالدین پل براراں ان کے آباؤ اجدادکا200 سالہ پرانا قبرستان ہے جس کی چاردیواری نہ ہونے کی وجہ سے ناجائز قابضین قبضہ کررہے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -