کرپشن ، اختیارات کے ناجائز استعمال پر سینئر آڈیٹر راؤ مختار معطل، لاہور طلب

کرپشن ، اختیارات کے ناجائز استعمال پر سینئر آڈیٹر راؤ مختار معطل، لاہور طلب

  

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) اکاؤئنٹ جنرل پنجاب نے کرپشن ، اختیارات کے ناجائز استعمال اور سائلین سے دھوکہ دہی میں ملوث ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان کے سینئر آڈیٹر راؤ مختیار(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

کو معطل کردیا ہے اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ون ملتان کو حکم دیا ہے کہ راؤ مختیار سے جی پی فنڈ کی اسائمنٹ واپس لیکرفارغ کیا جائے جبکہ راؤ مختیار کو فوری طور پر لاہور ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں گئیں ہیں بتایا گیا ہے راؤ مختیار جی پی فنڈ سیکشن میں ہزاروں روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا انٹی کرپشن کی جانب سے راؤ مختیار کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ، لیکن ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے 5افراد سرپرست طاہر بخاری نے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرکے راؤ مختیار کو نہ صرف بحال کرایا بلکہ جی پی فنڈ سیکشن واپس تعینات کرادیا ۔سائیلین نے اے جی پنجاب کے اقدام کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے 5طاہر حسین بخاری کوبھی نکال باہر کیا جائے ان کی موجودگی میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان سے کرپشن ختم نہیں ہوسکتی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -