کراچی ،حیسکول پٹرولیم نے سالانہ ونٹاج کارشو کو اسپانسر کیا
کراچی (پ ر) حیسکول پٹرولیم لمیٹڈ نے سالانہ ونٹاج کار شو کو اسپانسر کیا ۔یہ کار شو فریئر ہال میں منعقد کیا گیا ۔حیسکول گزشتہ کئی برسوں سے اس کار شو کو اسپانسر کررہا ہے ۔حتیٰ کہ اب اس سالانہ ایونٹ کے ساتھ حیسکول کا نام لازم و ملزوم بن گیا ہے ۔اس کار شو کو دیکھنے کے لیے شائقین ،اہل خانہ کے ہمراہ فیریئر ہال میں آئے ۔ہر طبقہ فکر اور عمر کے لوگوں کی بڑی تعداد نے انتہائی شاندار و نایاب گاڑیوں کو سراہا ۔ونٹاج اینڈ کلاسک کارز کلب آف پاکستان نے آٹو شو کا انعقاد ماضی کی یادوں کو دوبارہ تازہ کرنے کے لیے کیا اور کلاسک ماسٹر پیس گاڑیوں کو منظر عام پر لایا ۔اس طرح کی تقریبات اور سرگرمیاں کراچی کی رونقوں کو بحال کرنے کی ایک کڑی ثابت ہوگی اور یقیناً یہ پاکستان کی ساکھ اور امیج فروغ کے لیے مثبت قدم ہے ۔