ٹی وی آئی کی جانب سے اورنگی میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ٹی وی آئی کی جانب سے اورنگی میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹرسٹ فارویکسین اینڈ ایمونائزیشن کی جانب سے ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد اورنگی ٹان سیکٹر 4 ڈی کشمیر ٹاؤن میں کیا گیا ۔ جس میں ڈاکٹر درویش اور لیڈی ڈاکٹر پوجا نے 400 سے زائد بچوں اور عورتوں کا فری چیک اپ کیا اور فری ادویات فراہم کیں ۔اس موقع پر لیڈی ڈاکٹر پوجا نے میڈیکل کیمپ میں آنے والی خواتین کو صفائی ستھرائی ، دوران حمل متناسب غذائی اہمیت اور پیدائش کے بعد بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کے کورس کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ میڈکل کیمپ کے انچارج رحمت اللہ خان نے بتایا کہ ٹرسٹ فار ویکسین اینڈ ایمونائزیشن آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے تحت چلنے والی غیر سرکاری تنظیم ہے ۔ اس موقع پر معززین علاقہ ڈاکٹر محمد یعقوب ، محمد علی فاروق ، چیئرمین یو سی نمبر 22 اکبر ہاشمی ، ابونصر اور دیگر نے کیمپ کا دورہ کیا جبکہ مقامی پولیس کی جانب سے کیمپ کے انعقاد میں ایس ایچ او مومن آباد صابر خٹک نے بھرپور تعان کیا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -