ڈپلیکس کا اپنے نیٹ ورک میں چار آؤٹ لیٹس کا اضافہ
کراچی (پ ر) پاکستان میں بیوٹی سیلون کی چین ڈپلیکس بیوٹی کلینک اور انسٹی ٹیوٹ نے حال ہی میں اپنے نیٹ ورک میں توسیع کرتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں میں چار آؤٹ لیٹ کا اضافہ کردیا ہے، اس بات کا اعلان ڈپلیکس کی فاؤنڈر مسرت مصباح کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق یہ آؤٹ لیٹس اسلام آباد، راولپنڈی اور سوات میں کھولے گئے ہیں، مردوں کے لیے اسلام آباداور راولپنڈی میں لاؤنج جبکہ خواتین کے لیے اسلام آباد اور سوات میں بیوٹی کلینک کا آغاز کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد مقامی خواتین کے ساتھ مردوں کو بھی بہترین اور ماہر تجربہ کاراسٹاف کی زیرنگرانی ہیئر اور اسکن کے مسائل سے نجات دلانا ہے۔ سوات میں نئی برانچ فیڈرل ہاسٹل کالج کالونی سیدوشریف میں جبکہ اسلام آباد میں مرتضیٰ ہائیٹس، مین سروس روڈاسٹریٹ91، آئی ایٹ4 میں، جبکہ مردوں کے لیے اسلام آباد کے حمزہ پلازہ ، گراؤنڈ فلور،ایف الیون مرکز، اور راولپنڈی میں سیٹلائٹ ٹاون، نیوٹاؤن پولیس اسٹیشن کے قریب واقع ہے۔