کے الیکٹرک نے ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن ایوارڈ جیت لیا

کے الیکٹرک نے ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن ایوارڈ جیت لیا

  

کراچی (پ ر) کے الیکٹرک کو حال ہی میں گلوبل ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن بینچ مارکس کانفرنس (GDIC) 2017میں ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن ایوارڈ دیا گیا۔ کے الیکٹرک کویہ ایوارڈ ادارے میں موثر طریقے سے ڈائیورسٹی اور انکلوژن اقدامات پر عمل درآمد کرنے کے اعتراف میں دیا گیا ۔اس موقع پر کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا کہ’’ ٹیلنٹ، کلچر اور تجربے کی وسعت نے ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور جدت پسندی کے ماحول کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔ ہم مستقبل میں بھی ادارے کی تمام افرادی قوت کو کام کرنے کیلئے یکساں مواقع کی فراہمی جاری رکھیں گے تا کہ تمام ملازمین مسلسل ترقی کے لیے مل جل کر کام کرسکیں۔‘‘یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاور یوٹیلٹی کے پاور جنریشن پلانٹس سے لے کر بزنس فنانس تک اور سپلائی چین سے ٹرانسمیشن تک تمام کاروباری شعبوں میں خواتین کونمایاں نمائندگی حاصل ہے ۔کے الیکٹرک چائلڈ کیئر اسسٹنس پالیسی کے ذریعے کام کرنے والی ماؤں کو پیشہ ورانہ سرگرمیاں جاری رکھنے میں بھی معاونت فراہم کرتا ہے جبکہ خواتین کیلئے زچگی کے دوران 6ماہ تک کی چھٹیوں کی پالیسی بھی موجود ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -