اوپو نے گروپ سیلفی رجحان میں برتری حاصل کرلی

اوپو نے گروپ سیلفی رجحان میں برتری حاصل کرلی

  

کراچی (پ ر) دنیا میں اسمارٹ فون کی جدت پر کام کرنے والے صف اول کے ٹیکنالوجی ادارے اوپو نے سیلفی ایکسپرٹ ایف تھری (F3)کے نام سے درمیانی رینج کا ایک اور جدید ترین اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کی قیمت 34 ہزار 899 روپے ہوگی۔ اوپو کے حال ہی میں ایف تھری پلس (F3 Plus)اسمارٹ فون کے متعارف ہونے کے بعد یہ نیا اسمارٹ فون بھی ڈوئل سیلفی ایکسپرٹ اسمارٹ فون ہے جس میں سیلفی جنریشن کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ F3اسمارٹ فون ڈوئل سیلفی کیمرا ہے جس میں 16 میگا پکسل کا ایک سیلفی کیمرا اپنی انفرادی سیلفیز لینے کے لئے ہے جبکہ دوسرا وائیڈ اینگل لینس گروپ سیلفی لینے کے لئے ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -