کنٹریکٹ ختم ، اربوں کے گھپلوں میں ملوث ایڈمن آفیسر واپڈا ٹاؤن فارغ

کنٹریکٹ ختم ، اربوں کے گھپلوں میں ملوث ایڈمن آفیسر واپڈا ٹاؤن فارغ

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) واپڈا ٹاؤن ملتان کے نئے سیکرٹری ملک محمد ساجد ڈمرا نے کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے پر فیز تھری کے ایڈمن آفیسر مقبول حیدر کو نوکری سے نکال دیا اور فوری طور پر سوسائٹی کا دفتر چھوڑنے کا حکم جاری کردیا۔ معلوم ہوا ہے واپڈا ٹاؤن فیز تھری کا ایڈمن آفیسر اربوں روپے کے گھپلوں میں ملوث مرکزی کرداروں روپے کے ناجائز اثاثہ جات بھی بنائے۔ جن کی نیب ملتان بیور نے تفصیلات اکھٹی کرلیں ہیں۔30اپریل 2017ء کو جب مقبول حیر کا واپڈا ٹاؤن کے ساتھ کنٹریکٹر ختم ہوا تو(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

سیکرٹری واپڈا ٹاؤن نے کنٹریکٹ میں مزید توسیع دینے سے انکار کردیا۔ اور فوری طورپر مقبول حیدر کا چارج چھوڑنے کا حکم دیا۔ لیکن مقبول حیدر ٹس سے مس نہ ہوا۔ 5روز سے زائد کا عرصہ گزر نے کا باوجود مقبول حیدر آج بھی سوسائٹی آفس میں دفتری امور سرانجام دے رہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -