راچی ،مسلم لیگ (ن)شعبہ خواتین کا اجتماع آج ہوگا

راچی ،مسلم لیگ (ن)شعبہ خواتین کا اجتماع آج ہوگا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سینیٹر نزہت صادق اور مرکزی سیکرٹری جنرل شاہینہ حبیب الرحمن جمعہ کوتنظیمی دورے پر کراچی پہنچیں گی ۔دونوں رہنما ہفتہ کو سندھ مسلم ہاؤس کارسازمیں مسلم لیگ (ن)شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کریں گی ۔اجتماع سے مسلم لیگ(ن)سندھ کے صدر بابوسرفرازخان جتوئی،جنرل سیکرٹری سنیٹر نہال ہاشمی،مسلم لیگ(ن)شعبہ خواتین سندھ کی صدر زاہدہ بھنڈاور کراچی ڈویژن کی صدر مہنازاختر سمیت دیگر بھی خطاب کریں گے ۔کراچی ڈویژن کی صدر مہناز اختر نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کا شعبہ خواتین سینیٹر نزہت صادق کی قیادت میں اس وقت انتہائی متحرک کردارادا کررہا ہے ۔خواتین کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت بھرپور اقدامات کررہی ہے اور خواتین کو بااختیار بنانا مسلم لیگ (ن)کے منشور کا حصہ ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -