سول ملٹری تعلقات میں مسلسل بہتری آ رہی ہے جو خوش آئند ہے :سعد رفیق

سول ملٹری تعلقات میں مسلسل بہتری آ رہی ہے جو خوش آئند ہے :سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سول ملٹری تعلقات میں مسلسل بہتری آ رہی ہے جو خوش آئند ہے ٗ کچھ عناصر اداروں کو آپس میں لڑانے کی خواہش رکھتے ہیں اوراسٹیبلشمنٹ اور سول حکومت کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں لیکن وہ اپنے ان مذموم مقاصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ عسکری قیادت اور وہ جو ریٹائر ہو چکے ہیں سب پاکستان میں جمہوریت کی بقا اور احیاء(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )
چاہتے ہیں۔سول ملٹری تعلقات بہت بہتر ہیں ان تعلقات میں صرف ایک ٹویٹ دراڑ کا باعث نہیں بن سکتا اور یہ معاملہ حل بھی ہو چکا ہے۔ کسی بھی طرف سے کوئی بھی موو ہو اس میں سب سے زیادہ ذمہ داری منتخب حکومت ہی کی ہوتی ہے۔ ہم اپنی اس ذمہ داری کو پورا بھی کر رہے ہیں اور پرویز مشرف کو راستہ دیکر اپنی اسی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ الیکشن کا سال ہمیشہ ہی مشکل ہوتا ہے لیکن ہمارے تمام تر ترقیاتی و فلاحی منصوبے اپنا 70 سے 75 فیصد کام مکمل کر چکے ہیں توانائی بحران کے خاتمے سمیت عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔ پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلز پارٹی شروع دن سے ہی خود کو ایک دوسرے سے بڑی اپوزیشن ظاہر کرنے میں لگی ہوئی ہیں ان کی حالیہ حرکات کو اتنا سنجیدہ نہیں لیتا کیونکہ حکومت پر بلاوجہ اور بے جا تنقید اپوزیشن کا کام ہوتا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کے خاندان پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات نئے نہیں بلکہ ہر دور میں مخالف کھلاڑی بدلتے رہے ہیں۔ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ خطے کے سب سے زیادہ تجربہ کار سیاستدان وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف ہی ہیں اور بین الاقوامی سیاسی محرکات کو جتنا وہ سمجھتے ہیں اور کوئی نہیں سمجھتا۔ عمران خان آگ سے کھیل رہے ہیں ایسا نہ ہو کہ وہ جو گڑھا دوسروں کے لیے کھود رہے ہیں خود ہی اس میں گر جائیں۔