موٹر سائیکلوں اور کاروں کے پر کشش نمبروں کی نیلامی

موٹر سائیکلوں اور کاروں کے پر کشش نمبروں کی نیلامی

  

ملتان ( وقائع نگار ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں کمپیوٹرائزڈ سیریز موٹر سائیکل اور کاروں کے پر کشش نمبروں کی نیلامی گزشتہ روز ہوئی جس میں درجنوں افراد نے حصہ لیا نیلامی کی نگرانی(بقیہ نمبر64صفحہ12پر )

ای ٹی او محمد یوسف ورک نے خود کی ۔ ایم این سی 2017گاڑیوں کی سیریز کے 16نمبروں کی نیلامی 2لاکھ 95ہزار 500سو روپے میں ہوئی ۔ جبکہ ایم این کیو 2017موٹر سائیکل کی سیریز میں نمبروں کی نیلامی 1لاکھ 99ہزار روپے میں ہوئی ۔ موٹر سائیکل سیریز میں 125نمبر سبقت لیتا ہوا نیلامی میں پہلے نمبر پر رہا جو 22ہزار روپے میں نیلام ہوا جبکہ اسی طرح کار سیریز میں 5نمبر ستر ہزار روپے میں نیلام ہوا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -