17سال قبل دائر توہین عدالت کی درخواست پر محکمہ مال مظفر گڑھ کو متنازع انتقالات خارج کرنیکا حکم جاری

17سال قبل دائر توہین عدالت کی درخواست پر محکمہ مال مظفر گڑھ کو متنازع ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے 17 سال قبل دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست پرمحکمہ مال مظفرگڑھ کومتنازعہ انتقالات خارج کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت (بقیہ نمبر62صفحہ12پر )

میں مظفرگڑھ کے سلیم ذوالفقار نے د رخواست میں مؤقف اختیارکیاتھاکہ موضع پپلے والاکے رہائشی غلام حسین کے خلاف سول کورٹ میں زمین کے تنازعہ پر دعویٰ دائر کیا جس پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کردیالیکن محکمہ مال حکام نے ملی بھگت کرکے حکم امتناعی کے باوجود انتقالات درج کرلئے جس کے خلاف17 سال قبل درخواست توہین عدالت دائر کی تھی جو زیرسماعت ہے اورمذکورہ انتقالات بھی اب تک قائم ہیں فاضل عدالت کے حکم پر تحصیلدار نے عدالت پیش ہوکر بیان دیاکہ غلط انتقالات کیاخراج کا اختیارایڈیشنل ڈسٹرکٹ لینڈ رجسڑارکے پاس ہے جس پر فاضل نے قراردیاکہ جب یہ امرظاہرہوگیاکہ حکم امتناعی کے دوران انتقالات درج کئے گئے ہیں تو ایسی دستاویز کا قائم رہنا قانون کے لئے چیلنج ہے اس لئے ان کو فوری طورپر خارج کیاجائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -