خود کشی کی کوشش کرنیوالے 2افراد نشہ کاعادی نوجوان نشتر میں دم توڑ گئے

خود کشی کی کوشش کرنیوالے 2افراد نشہ کاعادی نوجوان نشتر میں دم توڑ گئے

  

ملتان(وقائع نگار) خود کشی کی کوشش کرنیوالے 2افراد نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ تفصیل کے مطابق خانگڑھ کی 30سالہ شمیم مائی نے خاوند بشیر کے مبینہ تشدد اور آئے روز کے جھگڑوں(بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

سے تنگ آکر کالا پتھر پی لیا تھا متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں نشتر داخل کروایا جہاں وہ دم توڑ گئی علاوہ ازیں جلال آباد مخدوم رشید کے رہائشی محمد نواز کے 17سالہ بیٹے مدثر نواز نے والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر گندم کی گولیاں کھا لیں۔ متاثرہ نوجوان نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔دریں اثناء تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیر والا نے چند روز قبل 30سالہ نشہ کے عادی نوجوان کو حالت خراب ہونے پر نشتر ہسپتال داخل کروایا تھا جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گیا نشتر چوک پولیس نے نعش شناخت کیلئے سرد خانہ منتقل کردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -