زرداری کی کرپشن کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، اعجاز الحق

زرداری کی کرپشن کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، اعجاز الحق

  

ہارون آباد(نامہ نگار)مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ محمد اعجا ز الحق ایم این اے نے وائٹل ہاؤس ہارون آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پرویز مشرف کے ساتھ بے نظیر بھٹو کا این آر او لوٹ مار کی دولت بچانے کی پی پی پی کی واضع کوشش کا اظہار ہے اگر این آر او نہ ہوتا تو سوئس کیسز میں بے نظیر بھٹو اور زرداری دونوں پھنس چکے تھے اور عمر بھر کے لیے نااہل ہونے کے ساتھ ساتھ دولت بھی (بقیہ نمبر78صفحہ12پر )

واپس آجاتی آصف زرداری کی کرپشن کیسز میں شہرت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور سوئس کیسز میں سپریم کورٹ کے خط لکھنے کا معاملہ بھی قوم کے سامنے ہے آصف زرداری کو سوئس کیسزمیں بچانے کے لیے خط لکھنے میں تاخیر کی گئی اور اس وقت خط لکھا گیا جب اس سلسلہ کی مقررہ مدت ختم ہو گئی اگر زرداری صاف تھے تو پھر مقررہ مدت گزرنے سے پہلے خط کیوں نہ لکھاگیا آج آصف زرداری قوم کو کرپشن پر لیکچر دیتے ہیں تو یہ قیامت کی نشانی ہے آج بھی ڈاکٹر عاصم حسین اور شرجیل میمن سے لے کر پی پی پی کے وزراء پر کرپشن کے مقدمات کی فہرست سب سے طویل ترین ہے پانامہ کیس سپریم کورٹ میں ہے اور سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق جے آئی ٹی ٹیم اس کی تحقیق کرے گی اور فیصلہ قو م کے سامنے آ جائے گا اس کوسیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال کرنے کی کوششیں افسوسناک ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -