فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ‘ ہوٹل اور فالودہ شاپ کو3500جرمانہ

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ‘ ہوٹل اور فالودہ شاپ کو3500جرمانہ

  

ملتان ( وقائع نگار) ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے ملتان ڈویژن سے متصل اضلاع وہاڑی اور خانیوال میں لیے گئے دفاتر کا دورہ کیا اور تمام انتظامات کی جانچ پڑتال کی۔ صارفین کی سہولت کے لیے ون ونڈو اور دیگرانتظامات کا جائزہ لیااور ضلعی و پولیس انتظامیہ سے ملاقاتیں کیں۔ بتایا کہ یکم جولائی تک پنجاب فوڈ اتھارٹی 5ڈویژنز کے 17اضلاع میں کام شروع کر دے گی۔اور 31دسمبر تک پنجاب فوڈ اتھارٹی صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں اپنا کام شروع کر دے گی۔مزید کاروائیوں میں(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

ایم ڈی اے چوک پرداتاعلی ہجویری ہوٹل کو2000روپے،لاہوری فالودہ اینڈ ملک شاپ کو 1500روپے کیمیکل ڈرمز کے استعمال،کچرادان کے کھلاہونے ،کھانے کی اشیاء زمین پر رکھنے اور ڈھکی ہوئی نہ ہونے،واشنگ ایریا میں صفائی نہ ہونے،بغیر دستانے اور ہیڈ کورکی وجہ سے جرمانے کیے گئے۔مزیدبراں کاروائیاں کرتے ہوئے گندہ نالہ چوک اور نیو غلہ منڈی ملتان میں واقع تکبیر پولٹری،خرم قمر پولٹری سپلائر،نثاراحمد رنگ والے،سعید سنز رنگ والے،بہاولپور بائی پاس چوک ملتان میں واقع شوکت پولٹری سٹال،لقمان پولٹری سٹال،پل کھاراں شجاع آباد میں واقع نعمان ڈرنک کارنر،الجعفرسوئیٹس،ملک ظفر ڈرنک کارنر،صفدرجوس کارنر،صغیر کریانہ سٹور،الخیر ڈیری شاپ،سورج میانی روڈ پر واقع برکت آئس فیکٹری،شاداب آئس فیکٹری،لجپال ٹریڈرز،مہدی کریانہ سٹور،صدیقی ٹریڈرز،علمدارآئس فیکٹری،قادرپور راواں میں واقع بلال سوڈاواٹرفیکٹری،میکس جوس کو ناقص صفائی کے انتظا ما ت، حشرات کی روک تھام کے لئے نا منا سب انتظامات اور ورکرز کی ذا تی صفا ئی غیر تسلی بخش ہو نے کی پر وارننگ دی گئی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -