سروس اسٹیشن میں آتشزدگی،قریبی دکانیں بھی لپیٹ میں آگئیں،سامان جل کر راکھ
ملتان(وقائع نگار)مظفرآباد کے قریبی سروس سٹیشن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،آگ نے قریبی گھڑیوں کی دکان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس نے دکان اور سروس سٹیشن میں(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )
پڑے سامان کو جلال کر راکھ بنادیا جبکہ آگ زیادہ بھڑکنے سے سروس اسٹیشن کی چھت بھی گرگئی۔تاہم رات گئے تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہ ہوئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی فائر برگیڈ ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور مزید نقصان ہونے سے بچالیا مزید برآں پل واصل کے قریب خالی پلات میں موجود لکڑیوں میں بھی آگ لگ گئی جس پر ریسکیو نے بروقت قابو پالیا۔