گیس ری فلنگ کے دوران آگ بھڑک اٹھی، دکاندار بری طرح جھلس گیا

گیس ری فلنگ کے دوران آگ بھڑک اٹھی، دکاندار بری طرح جھلس گیا

  

ملتان(وقائع نگار) ممتاز آباد میں گیس ری فلنگ کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے نتیجے میں دکان میں موجود سامان کو آگ نے اپنی لپٹ میں لے لیا۔ دکان کا سامان چل کر راکھ بن گیا۔ آگ بھجانے کی کوشش میں گیس ری فلر کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اسی اثناء میں دکان میں موجود 35سالہ خادم حسین ری فلر بھی جھلس گیا۔ جس سے اسکا چہرہ اور جسم کا کچھ حصہ متاثر ہوا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی فائر برگیڈ ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ جنہوں نے آگ پر قابوپالیا اور مزید نقصان ہونے (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

سے بچالیا۔ جبکہ متاثرہ شخص کو ریسکیو کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔

گیس ری فلنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -