آنیوالے بجٹ میں عوام کو زیادہ ریلیف دیا جائے، ورنہ احتجاج پر مجبور ہونگے: پاکستان فورم
ملتان (سٹی رپورٹر) حالیہ آنے والے بجٹ میں غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گذشتہ کئی سالوں میں آنے والے بجٹ میں غریب عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہ دےئے جانے کے باعث عوام خود کشیوں پر مجبور ہیں لیکن افسوس حکمرانوں کے کانوں میں کسی قسم کی جوں کی توں نہی رینگ رہی جس کی وجہ سے غریب عوام مزید مشکلات کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں اگر آنے والے بجٹ میں عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو عوام شدید احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے ان خیا لات کا اظہار مختلف سماجی سیاسی مذہبی رہنماؤں پاکستان سے اظہار خیا ال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی ملتان کے امیر میاں آصف محمود اخوانی نے کہاہے کہ پاکستان کے بجٹ میں غریب عوام کو مدنظر نہی رکھا جاتا بلکہ ملک کا بجٹ وہ لوگ بناتے ہیں جن کو آتے گھی کا ریٹ تک معمول نہی ہو تا نہ ہی انہوں نے کبھی گھر کے سودے سلف خریدے ہو تے ہیں انہوں نے کہاہے کہ ملک کا بجٹ ان لوگوں کو بنانا چاہیے جو غریب کے مسائل جانتا ہو مر کزی جمعیت اہلدیث کے رہنماء علامہ عبد الرحیم گجر ،نے کہاہے کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور ناکام ہو گئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ بجت میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء محمد ایوب مغل نے کہاہے کہ غریب عوام کو ریلیف دےئے بغیر ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہی ہو سکتا انہوں نے کہاہے کہ ملک کے دو فیصد اشرافیہ نے ملک پر قبضہ کر رکھا ہے بجٹ سمیت ملکی معاملات میں وہ ایسی پالیسی بناتے ہیں جس سے غریب کو کسی قسم کا فائدہ ہونے کے بجائے بلکہ شدید نقصان ہوتا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں پاکستان عوامی تحریک ملتان کے رہنماء راؤ محمد عارف رضوی نے کہاہے کہ ملک کا بجٹ غریب عوام کے مسائل کو سامنے رکھ کر بنایا جائے تاکہ وہ زندہ رہنے میں آسانی ہو سکے احکمرانوں کی جانب سے بنائے گئے بجٹ سے تو غریب عوام کو مرنا بھی مشکل ہو گیا ہے شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ مجاہد عباس گردیزی نے کہاہے کہ بجٹ میں ملک کے98فیصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے بکہ غریب عوام کو کے مسائل اور وسائل کو دیکھ کر بجٹ بنایا جائے پاکستان علماء کونسل کے رہنماء علامہ عبد الحق مجاہد نے کہاہے کہ عوام کو ریلیف دینا حکمرانوں کا حق ہے آئے روز کی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے جس کی وجہ سے وہ مسائل کا شکار ہیں حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ آنے والے بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں جمعیت علماء اسلام ملتان کے رہنماء قاری رشید احمد نے کہاہے کہ ملک کا سالانہ بجٹ میں عوام کے مسائل کو مدنظر رکھ کر نہیں بنایا جا رہاہے بلکہ گذشتہ کئی سالوں سے آنے والے بجٹ میں عوام کو مزید کسی قسم کو ئی ریلیف نہیں دیا جارہاجس کی وجہ سے غریب عوام عدم تحفظ کا شکا ر ہے۔