تعلقات کے شبہ میں 55سالہ شخص قتل، 5افراد حادثات کا شکار

تعلقات کے شبہ میں 55سالہ شخص قتل، 5افراد حادثات کا شکار

  

ملتان، کوٹ ادو، دائرہ دین پناہ، خان پور بگا شیر، خانقاہ شریف، چشتیاں، جتوئی ، بھکر (وقائع نگار، نمائندگان) تعلقات کے شبہ میں 55سالہ شخص کو قتل کردیا گیا چلتی ٹرین سے گرنے اور ٹریفک کے دیگر حادثات میں 2خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ہوئے۔ مردم شماری کی ڈیوٹی پر تعینات ٹیچر کی لاش برآمد ہوگی ہے۔ اس سلسلے میں ملتان سے وقائع نگار کے مطابق19کسی مخدوم رشید کے رہائشی 55سالہ عبد الحق نے الپہ پولیس کے علاقے میں رقبہ ٹھیکہ پر لیا ہوا تھا۔ 2روز قبل ملزمان قسور ، بوٹا اور سلیم وغیرہ نے اسے گلہ دبا کر قتل کیا۔ اور اسکی نعش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزمان کو شک تھا کہ مقتول کے انکی عزیزہ کے ساتھ نا جائز تعلقات تھے۔ واقعہ کی اطلاع پر تھانہ الپہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مرٹم کرواکر نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا۔ اور ان کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا۔کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر، نامہ نگار کے مطابق کوٹ ادو شہر کے رہائشی مرزا برادری کا نوجوان مرزا انتظار بیگ کا بھائی مرزا اظہار بیگ جو کہ رکشہ پر ٹکی ٹافی سیل کرتا تھا گزشتہ روز چوک سرور شہید سے واپس آرہا تھا کہ نور شاہ کے قریب تیز رفتاری پر قابو نہ رکھتے ہوئے رکشہ الٹ گیا اور قلابازیاں کھاتا ہوا کھائی میں جا گرا جس کے نتیجہ میں رکشہ سوار اظہار بیگ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،حادثہ کی اطلاع گھر والوں کو ملنے پر جاں بحق ہونے والے کا چھوٹا بھائی بھائی کے موت کی خبعر سنتے ہی بے ہوش ہو گیا جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو داخل کرا دیا گیا۔دائر دین پناہ ، خان پور بگا شیر سے نامہ نگار، نمائندہ پاکستان کے مطابق دائرہ دین پناہ کے رہائشی محکمہ محال کے ملازم ملک محمدعبداللہ ہنجرااپنی کارنمبر2900ایل ای ایکس ایل آئی پراپنے دوستوں دلشاد،مظہراورپنجاب پولیس مظفرگڑھ میں تعینات حوالدارخادم حسین کے ہمراہ سلطان کالونی کے رہائشی پٹواری رمضان ملانہ کے بیٹے کی شادی سے واپس آرہے تھے کہ رات گئے تیزرفتاراے سی کوچ کی مظفرگڑھ کے قریب کارکوسائیڈلگنے سے کارقلابازی کھاتی ہوئی درخت سے جاٹکرائی جس سے خادم حسین حوالدارموقعہ پرجاں بحق ہوگیاجبکہ عبداللہ ہنجراسمیت اسکے دونوں دوست دلشاداورمظہرشدیدزخمی ہوگئے جنہیں نشترہسپتال ملتان داخل کرادیاگیادوسری طرف کارمکمل طورپرتباہ ہوگئی۔خانقاہ شریف سے نامہ نگار کے مطابق راولپنڈی سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس پر دروان سفر چلتی ٹرین سے 56سالہ خاتون گرکر جاں بحق ہو گئی ۔تھانہ صدر بھاولپور نزد سمال انڈسٹر یز ریلوے ٹریک پر ایک خاتون گرکر موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔جاں بحق ہو نے والی خاتون کا نام زتیون بی بی زوجہ فضل الحق ضلع ہزارہ سے تعلق تھا ۔متعلقہ آفسران تھانہ صدر ایس ایچ او اسلم نے اس افسوسناک حادثہ کی اطلاع مرحومہ زتیون بی بی کے ورثا کو دیدی ہے۔ چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق چک 6فورڈواہ کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار کھڑے ٹرالا سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار حاجی محمد ریاض شدید زخمی جسے فوری بہاولپور کے ہسپتال میں داخل کرا دیا جس کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے جبکہ اس کی بیوی شیماں بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی ۔بتایا جاتا ہے کہ متوفیہ کا بھائی ماسٹر احمد علی گورنمنٹ پرائمری سکول کوڑا بھوتنہ میں تعینات ہے اور مردم شماری کی ڈیوٹی سے فارغ ہو کر سیٹلائیٹ ٹاؤن چشتیاں پہنچا اور وقوعہ کے دن وہ گھر والوں سے یہ کہہ کر کہ میں قائم پور جا رہا ہوں مگر دو یوم گزرنے کے بعد جب واپس گھر نہ آیا تو اس کی ہمشیرہ متوفیہ اپنے خاوند کے ہمراہ اس کی تلاش میں نکلے کہ بخشن خان کے قریب ان کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ادھر بتایا جاتا ہے کہ ماسٹر احمد علی کی نعش بہاولپور کے قریب عباس نگر ایک نہر سے ملی ہے تاہم ابھی تک اس کی موت کے اصل حقائق سامنے نہیں آئے ۔ پولیس مصروفِ تفتیش ہے۔ جتوئی سے نامہ نگار کے مطابقتحصیل جتوئی کا نواحی علاقہ موضع جہان پور کی رہائشی نادیہ بی بی نے گھریلو حالات سے تنگ آکر گھر میں رکھی زہریلی دوائی پی کر زندگی کا خاتمہ کر دیا اور اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی میں پوسٹ مارٹم کے لیئے لایا گیا۔ بھکر سے نامہ نگار کے مطابق یونیورسٹی آف بھکر کیمپس بھکر کی طالبات کی وین اور کار میں ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں چھ طالبات تانیا،رمشا،مسرت،عذرہ،مقدس،آصفہ شدید زخمی ہو گئیں جبکہ ڈرائیور غلام محمد جاں بحق ہو گیا اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دُلے والا موقع پر پہنچ گئی، کار کا ڈرائیورا عزاز عبد اللہ بھی شدید زخمی ہے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال بھکر ریفر کر دیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -