کراچی ،خان محمد چاچڑ کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

کراچی ،خان محمد چاچڑ کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے خان محمد چاچڑکی جانب سے اسلحہ برآمدگی کیس میں دائر درخواست ضمانت کی سماعت ملزم کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایم علی ایم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی خان محمد چاچڑکی جانب سے غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس میں دائردرخواست ضمانت کی سماعت کی۔عدالت میں رینجرز کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری پیش ہوئے عدالت میں پبلک پراسیکوٹر نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ملزم خان محمد چاچڑ کے خلاف اسلحہ برآمدگی کے مقدمات درج ہیں لیکن کیس کی پیروی کے لئے انکے وکیل گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے. عدالت میں ملزم کے وکیل کی جانب سے درخواست جمع کرادی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ میں بیمار ہو مجھے تھوڑا وقت دیا جائے جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -