اترپردیش میں ہندوﺅں کو کشمیری عوام پر پتھراﺅ کی تربیت دیئے جانے کا انکشاف

اترپردیش میں ہندوﺅں کو کشمیری عوام پر پتھراﺅ کی تربیت دیئے جانے کا انکشاف
اترپردیش میں ہندوﺅں کو کشمیری عوام پر پتھراﺅ کی تربیت دیئے جانے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن)مودی دور حکومت میں کشمیریوں کیخلاف ایک اور گھناﺅنی سازش بے نقاب ہو گئی ، ریاست اترپردیش میں ہندوﺅں کو حریت پسندوں پر پتھراﺅکی تربیت دی جانے لگی ہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق اترپردیش میں” جنتا کی سینا “انتہا پسند گروپ کے ارکان کو مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر پتھراﺅ کی خصوصی تربیت دی جانے لگی ہے ۔ ہندو انتہا پسند اتر پردیش سے بسوں میں مقبوضہ کشمیر جائیں گے اور قابض افواج کے ساتھ مل کر نہتے کشمیریوں پر پتھر برسائیں گے۔ گروپ کے ارکان کے ساتھ اینٹوں سے بھرے دو ٹرک بھی ہونگے جو وہ پتھراو¿ کے لیے استعمال کریں گے۔
ادھر حریت رہنماءمیر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔ آزادی کے متوالے سرینگر کی سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستانی پرچم لہرا کر بھارت سے آزادی کا مطالبہ کیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -