آج اسلام آباد ، راولپنڈی اور پشاور سمیت بعض مقامات پر بارش ،لاہور اورکراچی میں سورج آگ برسائے گا : محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

آج اسلام آباد ، راولپنڈی اور پشاور سمیت بعض مقامات پر بارش ،لاہور اورکراچی ...
آج اسلام آباد ، راولپنڈی اور پشاور سمیت بعض مقامات پر بارش ،لاہور اورکراچی میں سورج آگ برسائے گا : محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، مکران، ژوب ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان حارث بن نسیم کے مطابق اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا۔ اس کے علاوہکوئٹہ، ژوب، مکران، بنوں، سرگودھا ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی امید ہے۔

اترپردیش میں ہندوﺅں کو کشمیری عوام پر پتھراﺅ کی تربیت دیئے جانے کا انکشاف

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دادواور سبی میں47، لاڑکانہ، شہیدبینظیرآباد46، موہنجوداڑو، رحیم یار خان، پڈعیدن، جیکب آباد، روہڑی45 ڈگری جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 24، اسلام آباد17، کراچی 28،پشاور 20، کوئٹہ 10،گلگت 13اور چترال میں 12ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے ۔

مزید :

ماحولیات -اہم خبریں -