جانسن اینڈ جانسن ٹیلکم پاﺅڈر سے کینسر میں مبتلا ہونے کا دعویٰ، امریکی عدالت کا خاتون کو 11 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم

جانسن اینڈ جانسن ٹیلکم پاﺅڈر سے کینسر میں مبتلا ہونے کا دعویٰ، امریکی عدالت ...
جانسن اینڈ جانسن ٹیلکم پاﺅڈر سے کینسر میں مبتلا ہونے کا دعویٰ، امریکی عدالت کا خاتون کو 11 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی عدالت نے ادویات بنانے والی کمپنی جانسن اینڈ جانسن کو ٹیلکم پاﺅڈر کے استعمال سے کینسر میں مبتلا ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون کو 11 کروڑ  ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ کمپنی نے اپنے ایک بیان میں عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

تفصیلات کے مطابق 62 سالہ لوئیس سلیمپ کا کہنا ہے کہ چار دہائیوں تک ٹیلکم پاو¿ڈر استعمال کرنے کے بعد انہیں اوویریئن کینسر ہو گیا۔ لوئیس سلیمپ کو 2012ءمیں کینسر کی تشخیص کی گئی تھی جو اب بڑھ کر ان کے جگر تو پہنچ چکا ہے اور وہ کیموتھراپی کروا رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے جانسن اینڈ جانسن کا بچوں کیلئے مخصوص پاو¿ڈر اور شاور ٹو شاور پاو¿ڈر استعمال کیا۔ ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ”ایک دفعہ پھر ہم نے یہ ثابت کیا ہے کہ یہ کمپنیاں سائنس کو نظر انداز کرتے ہوئے امریکہ کی خواتین کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے انکار کرتے ہیں۔“

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شہر سینٹ لوئس میں دئیے جانے والے اس عدالتی حکم نامے میں متعین کی گئی جرمانے کی رقم جانسن اینڈ جانسن کے خلاف ٹیلکم پاو¿ڈرز کے حوالے سے دائر 2400 مقدمات میں سب سے زیادہ ہے۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیلکم پاو¿ڈر کے کینسر سے منسلک ہونے کا ثبوت نہیں ہے اور اسی بناءپر جانسن اینڈ جانسن نے بھی عدالتی حکم کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -