عمران خان نے نعیم الحق کو پی ٹی آئی کا چیف آف سٹاف مقرر کردیا، سیکرٹریٹ کی نگرانی کریں گے

عمران خان نے نعیم الحق کو پی ٹی آئی کا چیف آف سٹاف مقرر کردیا، سیکرٹریٹ کی ...
عمران خان نے نعیم الحق کو پی ٹی آئی کا چیف آف سٹاف مقرر کردیا، سیکرٹریٹ کی نگرانی کریں گے

  

لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کو چیف آف سٹاف مقرر کردیا۔ نعیم الحق2018ءکے الیکشن تک چیئرمین سیکریٹ پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے تمام امور کی خود نگرانی کریں گے۔اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نعیم الحق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے لیکن گزشتہ روز عمران خان نے پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کو پارٹی ترجمان مقرر کر دیاہے جبکہ نعیم الحق سے قبل بھی شفقت محمود ہی پارٹی کے ترجمان تھے تاہم اب انہیں دوبارہ ذمہ داریاں دے دی گئیں ہیں۔

تحریک انصاف آج سیالکوٹ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی، جلسے کی تیاریاں جاری

مزید :

لاہور -