”لالہ“ پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کیلئے بے تاب

”لالہ“ پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کیلئے بے تاب
”لالہ“ پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کیلئے بے تاب

  

لاہور(آئی این پی)شاہد آفریدی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔ آئی سی سی کیلئے اپنے کالم میں شاہد آفریدی نے امید ظاہر کی کہ دونوں پڑوسی ملکوں میں سیاسی کشیدگی کا خاتمہ اور باہمی مقابلوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا، انھوں نے کہاکہ روایتی حریفوں کے باہمی مقابلے دنیا بھر کے شائقین کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں، امید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں دونوں ٹیمیں ایجبسٹن میں آمنے سامنے ہوں گی۔

آل رائونڈر نے کہا کہ بھارت کو میگا ایونٹس میں ماضی کی فتوحات کی بدولت نفسیاتی فائدہ حاصل ہے،جارحانہ بیٹنگ اور متوازن بولنگ لائن اپ بھی روایتی حریفوں کے میچ میں دلچسپ بنادے گی،اس مقابلے کا شدت سے منتظر ہوں۔ یاد رہے کہ پاک بھارت میچ 4جون کو شیڈول ہے،”بگ تھری“ کے محاذ پر ناکامی کے بعد بی سی سی آئی میں بحث چل رہی ہے کہ ایونٹ میں شریک ہوں یا بائیکاٹ کردیا جائے۔

آئی سی سی کا ویمنزکرکٹ ورلڈ کپ کیلئے دگنی فنڈنگ کا اعلان ,ٹورنامنٹ کے 10 میچ ٹی وی پر لائیو نشر کیے جائیں گے, پاکستانی ٹیم 25 جون کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف میدان میں اترے گی

شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے بیشتر کرکٹرز سے میرے اچھے تعلقات رہے ہیں، ہربجھن سنگھ، یوراج سنگھ اور ظہیر خان کے ساتھ اچھا وقت گزرا اور کئی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں، صرف گوتم گھمبیر سے چند سال قبل تلخ کلامی ہوئی تھی،میں تو اس واقعے کو کھیل کا حصہ سمجھ کر آگے بڑھ گیا لیکن بھارتی اوپنر کی ناراضی نہیں گئی۔

مزید :

کھیل -