فکسنگ سکینڈل، بورڈ ڈیل کیلئے دباﺅ ڈال رہا ہے: وکیل خالد لطیف

فکسنگ سکینڈل، بورڈ ڈیل کیلئے دباﺅ ڈال رہا ہے: وکیل خالد لطیف
فکسنگ سکینڈل، بورڈ ڈیل کیلئے دباﺅ ڈال رہا ہے: وکیل خالد لطیف

  

لاہور (ویب ڈیسک ) خالد لطیف کے وکیل نے پی سی بی پر ڈیل کیلئے دبائو ڈالنے کا الزام لگا دیا ، میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے پاس کرکٹر سے متعلق ٹھوس ثبوت پیش نہیں۔ اس سے قبل شرجیل خان نے اپنے خلاف الزامات کا جواب جمع کروانے کیلئے دس مئی تک کی مہلت مانگ لی ہے۔پی سی بی خالد لطیف پر دبائو ڈال کر ڈیل کرنے پر مجبور کر رہا ہے ، معطل کرکٹر کے وکیل نے کرکٹ بورڈ پر بڑا الزام لگا دیا۔

کھلاڑی کے وکیل کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا خالد کیخلاف کوئی ٹھوش ثبوت نہیں ، پی سی بی بار بار طلب کر کے ڈیل کیلئے دبائو ڈال رہا ہے۔ اس سے قبل شرجیل خان اپنے خلاف الزامات کا جواب جمع کروانے میں ناکام ، دس مئی تک جواب داخل کروانے کی مہلت مانگ لی۔سپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل کرکٹر خالد لطیف ٹریبیونل کے سامنے پیش ہوئے اور پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب جمع کروائے۔

فٹ بالر لیونل میسی پرعائد4 میچوں کی پابندی اٹھالی گئی

پیشی کے بعد خالد لطیف کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب کرکٹر نے پی ایس ایل میں کوئی میچ کھیلا ہی نہیں ہے تو پھر فکسنگ کہاں سے ہوگئی۔ ٹریبیونل محض دکھاوا ہے، چیئرمین پی سی بی کو ٹریبیونل تشکیل دینے کا اختیار ہی نہیں ہے، بورڈ کے پاس کوئی گواہ اور ثبوت ہی نہیں۔

مزید :

کھیل -