شاہدرہ: بدمعاش کی 5 بچوں کی ماں سے زیادتی، ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ

شاہدرہ: بدمعاش کی 5 بچوں کی ماں سے زیادتی، ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ
شاہدرہ: بدمعاش کی 5 بچوں کی ماں سے زیادتی، ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ

  

لاہور (ویب ڈیسک) تھانہ شاہدرہ ٹاﺅن کے مقامی بدمعاش کی 5 بچوں کی ماں کو حبس بے جا میں رکھ کر تین روز تک زیادتی، دوران زیادتی مووی بنا کر بلیک میلنگ سے پیسے بٹورنے لگا، متاثرہ خاتون کا شوہر داد رسی کیلئے تھانہ شاہدرہ گیا تو پولیس کے ملزم کے خلاف کارروائی کیلئے عزت بچانے کیلئے نقل مکانی کے مشورے، متاثرہ خاندان کی انصاف کیلئے خادم اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے داد رسی کی اپیل۔

روزنامہ خبریں کے مطابق تھانہ شاہدرہ ٹاﺅن کے علاقہ محلہ جاوید پارک کی رہائشی 5 بچوں کی ماں شائستہ بی بی کو مقامی بدمعاش نواز نے فون پر ورغلا کر دوستی کرلی اور ملنے کے بہانے گھر سے باہر بلا کر اغوا کرلیا اور فیروزوالہ کی حدود میں واقع ایک ویران مکان میں بند کرکے رسی سے باندھ کر مسلسل تین روز تک زیادتی کا نشانہ بناتا اور عریاں مووی بناتا رہا۔ موقع ملنے پر شائستہ بی بی ملزم کے چنگل سے نکل کر گھر پہنچ گئی اور اپنے خاوند سعید احمد اور دیگر رشتہ داروں کو اپنے اوپر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیا جس پر اس کا خاوند سعید احمد دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ ملزم کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانہ شاہدرہ ٹاﺅن پہنچا تو پولیس نے ملزم نواز کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے سعید احمد کو ڈرانا دھمکانا شروع کردیا اور کہا کہ اس واقعہ کے بعد تمہاری عزت خراب ہوچکی ہے۔

خلع کے دعوے دائر کرنے کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ ،ایک ماہ میں 300خواتین نے طلاق کی ڈگریاں حاصل کرلیں

اس لئے اب تمہیں چاہیے کہ اس علاقے سے کہیں اور چلے جاﺅ۔ سعید احمدنے اپنی متاثرہ بیوی شائستہ کے ساتھ میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم نواز کے دہشت کی وجہ سے اس کے خلاف کوئی بات نہیں کرتا جبکہ پولیس بھی اس کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔ ملزم محلہ داروں پر فائرنگ کے علاوہ چوری و ڈکیتی کے کئی مقدمات میں ملوث ہے اور ایک ریکارڈ یافتہ ملزم ہے۔ متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر نے میڈیا کے توسط سے خادم اعلیٰ پنجاب اور آئی جی سے انصاف کیا پیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جرائم پیشہ عناصر سے تحفظ فراہم کرکے زیادتی اور بلیک میلنگ کے ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید :

لاہور -