مہوش حیات معاوضہ وصول کرنے کے باوجود تقریب چھوڑ کر چلی گئیں

مہوش حیات معاوضہ وصول کرنے کے باوجود تقریب چھوڑ کر چلی گئیں
مہوش حیات معاوضہ وصول کرنے کے باوجود تقریب چھوڑ کر چلی گئیں

  

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات معاوضہ وصول کرنے کے باوجود تقریب چھوڑ کر واپس چلی گئیں جس پر منتظمین اور شرکاءان کا منہ دیکھتے رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات کو گزشتہ روز لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ہونے والے ایک موبائل کے لانچنگ شو میں مدعو کیا گیا تھا جس کے لئے انہوں نے تین لاکھ روپے معاوضہ وصول کیا تھا لیکن مہوش حیات اس وقت وہاں پہنچیں جب تقریب آدھی ہوچکی تھی۔

مہوش حیات نے وہاں پانچ منٹ بھی رکنا گوارہ نہ کیا اور وہا پنے بھائی کے ساتھ فوری طور پر وہاں سے چلی گئیں جس پر منتظمین ان کا منہ دیکھتے رہ گئے جبکہ ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کے خواہش مند افراد بھی مایوس ہوگئے۔ اس تقریب میں ان کے علاوہ نتاشا حسین، سنبل اقبال، اشنا شاہ اور ارمینا خان نے بھی شرکت کی تھی۔

عالیہ بھٹ کی ایک شرمناک تصویر سامنے آ گئی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

مزید :

تفریح -